شہرت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ کے تلخ انکشافات

شہرت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ کے تلخ انکشافات

اداکارہ نے انکشاف کیا شہرت کے سفر کے دوران انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا

ڈرامے سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کامیابی کے بعد رویوں میں آنے والی تبدیلیوں پر پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے تلخ تجربات بیان کردیے ہیں۔

ایک حالیہ گفتگو میں نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ شہرت کے سفر کے دوران انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ خود کو تنہا اور نظرانداز محسوس کرتی رہیں، یہ مرحلہ ان کے لیے غیر متوقع اور مشکل تھا۔

 ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کے کردار سے خاصی مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نے بتایا کہ اسی دوران میری ذاتی زندگی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، میں نے ایک قریبی عزیز کو کھو دیا جس کا مجھے گہرا صدمہ پہنچا۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت نیویارک میں موجود تھی تاہم پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث مجھے فوری طور پر پاکستان واپس آ کر شوٹنگ مکمل کرنا پڑی، شدید ذہنی دباؤ کے باوجود میں نے اپنا کام جاری رکھا۔

نعیمہ بٹ نے بتایا کہ اگرچہ سیٹ پر کام کا ماحول مجموعی طور پر اچھا تھا لیکن جب ان کے کردار کو غیر معمولی پذیرائی ملی اور انہیں مختلف پروگرامز میں مدعو کیا جانے لگا تو انہیں ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی امید تھی تاہم صورتحال اس کے برعکس رہی جس نے مجھے حیران بھی کیا اور مایوس بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مجھے کئی مواقع پر خود کو اکیلا محسوس کرنا پڑا جو ان کے لیے ایک تلخ تجربہ ثابت ہوا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles