غیرقانونی کلینک کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو بڑا ریلیف مل گیا

غیرقانونی کلینک کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو بڑا ریلیف مل گیا

فضیلہ عباسی نے غیر قانونی کلینک کیس میں ضمانت کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا

غیر قانونی کلینک سے متعلق کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے غیر قانونی کلینک کیس میں ضمانت کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس پر اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے سماعت کی۔

عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت 15 اپریل تک منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی جاری کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اس سے قبل منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں بھی ضمانت پر ہیں جب کہ ان کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ سیل اور اینٹی کرپشن سرکل میں مزید دو مقدمات بھی درج ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles