
امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 365 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار پینٹاگون کی جانب سے آن لائن جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعہ تک دستیاب معلومات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 247 آرمی کے اہلکار، 63 نیوی کے سیلرز، 19 میرینز اور 36 ایئر فورس کے اہلکار شامل ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان اعداد و شمار میں وہ فوجی بھی شامل ہیں جو جمعہ کو رپورٹ ہونے والے دو جنگی طیاروں کی تباہی کے واقعے میں متاثر ہوئے یا نہیں۔
زخمیوں میں سے بڑی تعداد، یعنی 200 اہلکار، مڈ سے سینئر درجے کے این لسٹڈ ٹروپس پر مشتمل ہے، جبکہ 85 افسران اور 80 جونیئر این لسٹڈ اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب، جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بدستور 13 برقرار ہے۔