اسلام آباد: عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، حکومت نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیتے ہوئے آئندہ مالی سال میں بھی کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزارت مواصلات کے مطابق ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیشِ نظر مالی سال 2025-26 کے دوران ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے لیے ایسے فیصلے جاری رکھے جائیں گے۔