فیصل رحمان کو بغیر شرٹ ڈانس ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
صارفین اداکار کی ڈانس کا مذاق اڑا رہے ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان اپنی شرٹ کے بغیر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے پھنس گئے۔
قائد اعظم سے ملاقات کا دعویٰ کرنے والے سینئر اداکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بار پھر اپنی شرٹ کے بغیر ویڈیو شیئر کی ہے۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرے عزیز ہم وطنو! کچن ڈانس، اپنی پسند کا ایک منتخب کریں۔
فیصل رحمان کو سوشل میڈیا پر اپنی مذکورہ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ صارفین ان کی ڈانس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کی اس ڈانس کو پسند بھی کررہے ہیں اور اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے اس کی ہر عجیب بات پسند ہے۔ ایک اور نے کہا کہ میں نے ابھی کیا دیکھ لیا؟ جب کہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ رات 2 بجے میرے کچن میں چھپکلی۔