برطانوی گلوکار کا نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین

برطانوی گلوکار کا نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین

زین ملک نے گانا “نصرت” نصرت فتح علی خان کے نام کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے آنے والے نئے البم KONNAKOL میں عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کو ایک خصوصی گانے کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

زین ملک نے حالیہ ایک گفتگو میں بتایا کہ ان کے البم میں شامل ایک گانے کا نام”نصرت“ رکھا گیا ہے جو براہِ راست نصرت فتح علی خان کے فن اور موسیقی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

 ان کے مطابق البم کی تیاری کے دوران انہیں جنوبی ایشیائی موسیقی، خصوصاً نصرت فتح علی خان کے انداز سے گہری متاثر کن رہنمائی حاصل ہوئی جس کے باعث انہوں نے اس گانے کو ان کے نام سے منسوب کیا۔

زین ملک کا کہنا ہے کہ ان کا نیا البم تجرباتی موسیقی پر مبنی ہے جس میں جنوبی ایشیائی میوزک کے اثرات بھی نمایاں طور پر شامل ہوں گے تاہم البم 17 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ میں ان کی اپنی آواز کو بنیادی عنصر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جسے مختلف تہوں میں ترتیب دے کر موسیقی کی شکل دی گئی ہے۔

تاہم البم کی پہلی میوزک ویڈیو Sideways  27 مارچ کو جاری کی گئی تھی جسے آن لائن خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔ مداح اب اس نئے پراجیکٹ کے مزید گانوں اور تجرباتی انداز کے منتظر ہیں جس میں زین ملک ذاتی اثرات کو منفرد موسیقی کے ساتھ پیش کریں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles