
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ 26 مارچ کو کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے درمیان سے اس وقت کئی بڑے آئل ٹینکرز گزر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کم از کم 10 بڑے ٹینکرز تیل سے لدے ہوئے اس اہم گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”پاکستان کی پرچم بردار آئل کنٹینرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ملنا“ ایران کی طرف سے ایک گڈ وِل کا اظہار تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے ان ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دینا اس بات کی علامت ہے کہ تہران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس گزرتی ہے اور حالیہ کشیدگی کے باعث اس روٹ پر شپنگ شدید متاثر ہو رہی تھی۔