خیبرپختونخوا میں عید کی تعطیلات کا اعلان، کتنی چھٹیاں ہوں گی؟


خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 3 روز چھٹیاں ہوں گی۔
پشاور میں محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں عیدالفطر کی تعطیلات 19 مارچ سے 21 مارچ تک ہوں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعطیلات صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور اداروں پر لاگو ہوں گی۔

محکمہ انتظامی امور کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کو وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا جب کہ کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 20 اور 21 مارچ کو ملک بھر کے سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے جب کہ پانچ اورچھ روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری دفاتر میں تعطیلات ہوں گی۔

اس کے علاوہ 22 مارچ کو اتوار ہونے کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جب کہ پیر کو 23 مارچ کے باعث ملک بھر عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی چھٹیاں ہوں گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles