ایران کا بعد کیوبا اگلا ہدف ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بعد کیوبا کی باری ہے، کہا کہ کیوبا کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے، ایران جنگ کو پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، پھر وقت دیکھیں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کا موجودہ فوکس ایران کے ساتھ جاری تنازعے پر ہے اور وہ پہلے اسے حل کرنا چاہتے ہیں، اس کے بعد دیگر خارجہ پالیسی کے امور، بشمول کیوبا کے ساتھ تعلقات، پر توجہ دی جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا بہت اچھا کر رہا ہے، اسے مستحکم کر دیا گیا ہے، وینزویلا کو اب پہلے سے بہت زیاد تیل کی کمائی آرہی ہے، ڈیلسی روڈ ریگز صدارت کیلئے ایک شاندار شخصیت ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میجر لیگ ساکر چیمپیئنز انٹر میامی سی ایف کے اعزاز میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران ٹرمپ نے کہا، ’ہم پہلے اس تنازعے کو ختم کرنا چاہتے ہیں‘، اور اس کے بعد واشنگٹن کی سفارتی کوششیں ہیوانا کی جانب منتقل ہو سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوبا واشنگٹن کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ان کے مطابق جب تعلقات بہتر ہوں گے، تو بہت سے کیوبائی امریکی آخرکار جزیرے واپس جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’کیوبا واقعی میں معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘، اور مزید کہا کہ امریکا ملک اور اس کے عوام کے ساتھ قریبی تعلقات کا خیرمقدم کرے گا۔

ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم اور اسپین پر بھی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ کیئر اسٹارمر ونسٹن چرچل نہیں ہیں، برطانیہ کے وزیرِاعظم  کے رویے پر حیران اور مایوسی ہوئی، برطانیہ بہت مایوس کن رہا ہے،سب جانتے ہیں دشمن ہم پر حملہ آور ہے،کیئراسٹارمر کو بلا کسی ہچکچاہٹ کے اڈے فراہم کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles