ایران: امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 13 اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایران میں کم از کم 13 اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سے خطے میں بڑے پیمانے پر جاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو پریس بریفنگ میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے بتایا کہ ادارے نے ایران میں صحت کے شعبے پر 13 جب کہ لبنان میں ایک حملے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت صحت کی سہولیات کو تحفظ حاصل ہونا چاہیے اور انہیں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

سرکاری بیانات کے مطابق جنگ کے ساتویں روز تک ایران میں کم از کم ایک ہزار 230 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے 13 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 6 امریکی فوجی اہلکاروں بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں جانب سے ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles