
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی۔ پاکستان کو مارچ میں قطر سے آنے والی ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، جنگی حالات کے باعث پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔ مارچ کے لیے 8 کارگوز کی آمد متوقع تھی، لیکن صرف 2 کارگوز ہی پاکستان پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق بقیہ 6 کارگوز 7، 11، 12، 16، 20 اور 21 مارچ کو آنے تھے، تاہم موجودہ صورت حال کے باعث پاکستان کو ایل این جی کی لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑے گی۔
توقع ہے کہ 20 سے 21 مارچ تک لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے۔
اس سپلائی کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوگی اور توانائی کے استعمال میں محدودیت کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قطرگیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔