ایران کا خلیجِ فارس میں امریکی بحری جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب فورس نے خلیج فارس میں آئل لے کر جانے والے امریکی بحری جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے جمعرات کو خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد آئل ٹینکر اس وقت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

بیان کے مطابق ایران اس سے قبل بھی واضح کر چکا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگ کے حالات میں ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی نقل و حرکت پر کنٹرول کا حق حاصل ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے حامی یورپی ممالک کے فوجی یا تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان ممالک کے جہاز خلیجی پانیوں میں دیکھے گئے تو انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles