
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
کینڈی میں کھیلے گئے سپر8 کے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ کے مرحلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔
پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کو سری لنکا کو 147 رنز تک محدود رکھنا تھا۔ تاہم جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنزبنائے۔
اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔