اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق تہران کے یونیورسٹی روڈ پر میزائل گرے جبکہ جمہوری ایریا میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے اور فوری طور پر مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم انہوں نے حملے کی وجوہات یا اہداف کی تفصیل فراہم نہیں کی۔

حملے کے فوراً بعد اسرائیل میں بھی خطرے کے سائرن بج اٹھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشات موجود ہیں۔

حملے کے فوراً بعد ایران میں موجود پاکستانیوں کے لیے سفری ایڈوائرزی جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles