
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا ہے، جس کے بعد سابق عالمی چیمپئن میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا جب کہ زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
منگل کو سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا 32 واں میچ زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔
اس طرح آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس مل گیا، جس کے بعد زمبابوے 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں چلا گیا جب کہ بارش نے آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
یاد رہے کہ گروپ بی سے سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکی تھی۔ گروپ بی میں آسٹریلیا کا عمان اور سری لنکا کا زمبابوے سے میچ ابھی باقی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم کی جیت اب بے معنی ہوجائے گی۔
یاد