ٹرانسپورٹرز نے کراچی کو جام کرنے کی دھمکی دے دی


آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس نے سندھ حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 24 دسمبرتک مطالبات پر عمل نہ ہوا تو پورا کراچی جام کردیں گے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرانسپوٹررہنما لیاقت خان مسعود نے کہا کہ شہرمیں ڈمپرزپر پابندی سے ہمارا روزگار تباہ ہوگیا، 60 ہزار لوگ بے روزگارہوچکے ہیں۔
ٹرانسپورٹ رہنما شمس شہوانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کوئی ایسا بائی پاس نہیں بنایا کہ بھاری گاڑیاں شہرسے باہر جاسکیں، نیشنل ہائی وے کے اطراف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
شمس شہوانی نے کہا کہ ہم ٹول پلازہ کو ماہانہ 3 کروڑدیتے ہیں ، ایکسائز اوردیگر ٹیکسز بھی ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود کاروبارنہیں کرنے نہیں دیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سے منگل تک مذاکرات نہ کیے گئے تو کراچی کی تمام سڑکیں بلاک کردیں گے، شہر میں کوئی آئل ٹینکر ، مزدا نہ ہی ڈمپر چلے گا۔
ٹرانسپورٹر رہنمائوں نے کہا کہ ہم اپنی تمام گاڑیاں کھڑی کرکے چابیاں سندھ حکومت کو دے دیں گے کہ وہ خود انہیں چلا لیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles