فراری نے پیر کو اپنی پہلی مکمل الیکٹرک اسپورٹس کار کے نام اور اندرونی ڈیزائن کی جھلکیاں پیش کی ہیں۔ یہ کار، جسے اب فراری لوس کہا جاتا ہے، کمپنی کی الیکٹرک ٹیکنالوجی اور لگژری ڈیزائن میں نئے دور کی نمائندگی کرتی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ”فراری لوس“ فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک اسپورٹس کار ہے۔ کار کے نام ”لوس“ کے اطالوی زبان میں معنی ”روشنی“ کے ہیں۔ ابتدائی ترقیاتی مرحلے میں اسے ایلیٹریکا کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن اب یہ باضابطہ طور پر لوس کے نام سے پیش کی گئی ہے۔
فراری نے لوس کی اندرونی جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں چمڑے کے سلیک، آرام دہ اور اسپورٹی بکٹ سیٹس، اسٹیرنگ وہیل، انٹرومنٹ پینل اور کنٹرول سسٹم شامل ہیںلوس کے اندر چمڑے کے بکٹ سیٹس ہیں جو آرام اور اسپورٹی فییل دونوں فراہم کرتے ہیں۔

اندرونی ڈیزائن میں فزیکل بٹن اور ٹوگل سوئچز کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ ٹچ اسکرین ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔
اسٹیرنگ وہیل میں ایلومینیم کے سوئچز شیشے کے پوڈز میں نصب ہیں جو ڈرائیونگ موڈز اور دیگراہم فنکشنز کو کنٹرول کرتے ہیں۔
گیج ڈسپلے لیئرڈ او ایل ای ڈی اسکرینز پر مشتمل ہے ۔ یہ ڈسپلے ڈرائیور کو واضح اور فوکس شدہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔
سنٹر کنسول میں کلاسیکی اسٹائل کا کلاک شامل ہے جو سوئیوں کے ذریعے مختلف افعال میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
گیئر شفٹر شیشے کا بنا ہوا ہے اور فریم میں ہموار حرکت کرتا ہے۔
کار کی چابی کنسول میں رکھنے پر رنگ بدلتی ہے، جو لگژری اور ڈرامائی اثر پیدا کرتی ہے۔
فراری نے لوفرام کے ساتھ پانچ سال سے ڈیزائن پر کام کیا ہے، جو جونی آئیو اور مارک نیوسن کی تخلیقی کمپنی ہے اور ایپل مصنوعات کے ڈیزائن کے لیے مشہور ہے۔
لوس میں چار الیکٹرک موٹرز ہیں، ہر پہیے پر ایک موٹر نصب ہے، جو 1,000 سے زائد ہارس پاور فراہم کرتی ہیں۔
یہ کار 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے میں صرف 2.5 سیکنڈ سے بھی کم لگاتی ہے۔
فراری کے مطابق، لوس میں ایک خاص ساؤنڈ سسٹم ہوگا جو الیکٹرک موٹر کی اصل کمپن کو بڑھا کر ڈرائیور کو ”حقیقی الیکٹرک فراری“ کا احساس دے گا اور اس میں کسی قسم کی جعلی انجن کی آواز شامل نہیں ہوگی۔

شیشے اور ایلومینیم کا استعمال گاڑی کو جدید، ہلکا اور لگژری انداز دیتا ہے۔
فراری نے اعلان کیا ہے کہ لوس کا بیرونی ڈیزائن مکمل طور پر مئی میں پیش کیا جائے گا۔ اس نئے ماڈل کے ذریعے فراری نہ صرف الیکٹرک موٹر کی طرف قدم بڑھا رہا ہے بلکہ برانڈ کے لیے ایک نئی ڈیزائن سمت بھی متعارف کروا رہا ہے۔
فراری کے شائقین اور کار لورز میں لوس کی پیشکش سے خاص جوش و خروش پیدا ہوا ہے اور توقع ہے کہ یہ گاڑی کارکردگی، لگژری اور الیکٹرک ٹیکنالوجی کے امتزاج کی نئی مثال بنے گی۔