سانحہ 9 مئی کی تحقیقات: عمران خان کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم


سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست کو نمبر لگانے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 10 دسمبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے، وکلا کے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست کو نمبر لگانے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے9 دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles