کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی


کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، جس کے بعد کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین نے مونس علوی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد انہوں نے کمپنی بورڈ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچج کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال خدمات سر انجام دیں اور وہ سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین مارک اسکیلٹن نے سی او مونس علوی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے سی او کے الیکٹرک کے لیے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے تینوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار انرجی اور فنانس سیکٹر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
کے الیکٹرک بورڈ میٹنگ اگلے ہفتے منعقد ہوگئی، کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن رمضان المبارک میں منعقد ہوگا جب کہ نیا بورڈ نیا چیف ایگزیکٹیو ایگزیٹو مقرر کرے گا۔

موجودہ بورڈ تینوں شارٹ لسٹ کیے گئے افراد کے انٹریو کرکے نئے بورڈ کو رپورٹ جاری کرے گا، کے الیکٹرک کے بورڈ ممبرز کی مجموعی تعداد 13 ہے، طویل عرصے سے 3 بورڈ ممبر کی نشست خالی ہے۔
مونس علوی کے استعفی دینے کے بعد موجودہ بورڈ ممبرز کی تعداد 9 رہ گئی ہے اور ان کے استعفے کے بعد ہیڈ آفس میں بے چینی پھیل گئی ہے جب کہ کے الیکٹرک کے اعلی افسران مستقبل کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles