
امریکا نے مذاکرات کے مقام کی تبدیلی سے متعلق ایران کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے، اس حوالے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے ایران سے مذاکرات کے امکانات اب کم رہ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ایران نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے امریکا نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران سے مذاکرات کے امکانات اب کم ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکی حکام نے ایران کو واضح پیغام دیا کہ مذاکرات طے شدہ طریقے اور مقام کے مطابق ہی ہوں گے، بصورت دیگر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے اس پر جواب دیا گیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
قبل ازیں خبر آئی تھی کہ ایران نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کے لیے امریکا کو رضامند کر لیا ہے جب کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے لیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔