
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے، جہاں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، صاحبزادہ فرحان 5 رنز بنا کر میتھیو کنہیمن کا شکار بنے۔ جس کے بعد 72 رنز پر صائم ایوب بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان، شاہین آفریدی اور سلمان مرزا کو آرام دیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اور عثمان طارق پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان مچل مارش کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ 22 رنز سے اپنے نام کیا تھا جب کہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔