مایا خان کا پسندیدہ جین زی اداکار کون؟ نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

مایا خان کا پسندیدہ جین زی اداکار کون؟ نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

مایا خان نے اپنے پسندیدہ جین زی اداکار کا نام بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا خان نے اپنے پسندیدہ ’جین زی‘ اداکار کا نام بتاتے ہوئے نوجوان فنکاروں کی جدوجہد پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

حال ہی میں مایا خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے اداکار ثمر جعفری کی محنت، صبر اور پیشہ ورانہ جدوجہد کو سراہا۔

ثمر جعفری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مایا خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت کم جین زی اداکاروں میں حقیقی جدوجہد کا درد دیکھا ہے اور ان میں ثمر جعفری نمایاں ہیں، ثمر نہ صرف ان کے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہیں بلکہ ان کے قریب بھی ہیں۔

مایا خان نے بتایا کہ انہوں نے سیٹ پر ثمر جعفری کے صبر، خاموشی اور محنت کو قریب سے دیکھا ہے اور خود بھی ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، خاص طور پر مشکل حالات میں برداشت اور خاموش رہنے کا ہنر۔

اداکارہ نے جین زی اور اپنے دور کے فنکاروں کے درمیان فرق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان اداکاروں کو جس قدر جلد اور وسیع ایکسپوژر مل رہا ہے، وہ ان کے دور میں حاصل کرنا خاصا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نسل کو کم وقت میں کامیابی اور یکے بعد دیگرے مواقع مل رہے ہیں جبکہ ہمارے دور میں فنکاروں کو خود کو منوانے میں برسوں لگ جاتے تھے۔

مایا خان نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں اداکاری کے لیے تلفظ، آنکھوں کے تاثرات اور مجموعی تربیت پر خاص توجہ دینا پڑتی تھی، جس کے لیے باقاعدہ محنت اور رہنمائی ضروری ہوتی تھی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آج کی نسل میں مجموعی طور پر جدوجہد کا وہی جذبہ کم نظر آتا ہے اور فنکاروں کو چاہیے کہ کامیابی سے پہلے خود کو بہتر طور پر تربیت دیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles