ڈیووس: پاکستان نے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے کئی جنگیں رکوا کر دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ترقی کرے گا تو دنیا کی ترقی کرے گی۔

سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں ’بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار جنگیں رکوانے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا پہلے سے زیادہ پُرامن اور محفوظ ہے۔ ہم نے ناممکن اور بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ امریکا نے جنگیں رکوا کر دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔ اسرائیل اور ایران، سربیا اور کوسوو، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع ختم کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امن معاہدے کے ذریعے غزہ مںیں جنگ بندی کروائی جس کے بعد غزہ میں امدادی کاموں کا آغاز ہوا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو ممالک غزہ پیس بورڈ میں شامل ہوئے ان کا شکر گزار ہوں۔ اب بہت سے ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں، اس کی تعمیرِ نو کی جائے گی اور حماس غیرمسلح نہ ہوئی تواس کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles