پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان نے اداکارہ نعیمہ بٹ کو ایک دلچسپ اور یادگار مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ریما خان اور نعیمہ بٹ کی پہلی ملاقات ہوئی، جہاں نعیمہ بٹ نے سینئر اداکارہ کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں کے درمیان خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔
ریما خان نے نعیمہ بٹ کو ان کے لمبے اور خوبصورت بالوں کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بال کبھی نہ کاٹیں، کیونکہ بال ہر عورت کی خوبصورتی کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور انہیں برقرار رکھنا چاہیے۔
ریما خان کے اس مشورے کو مداحوں نے بے حد پسند کیا جبکہ سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔