ایران: پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت، 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بارہویں روز بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز صوبہ چہار محل اور بختیاری میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، جبکہ احتجاج کے دوران گورنر کے دفتر اور دیگر سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج اب تک ملک کے تمام 31 صوبوں تک پھیل چکا ہے۔ احتجاج کے دوران اب تک 36 مظاہرین اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 2,200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ احتجاج 28 دسمبر کو تہران سے شروع ہوا تھا اور عوام کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اقتصادی بحران کے خلاف جاری ہے۔

دوسری جانب ایران کے سابق شاہ کے جلا وطن بیٹے رضا پہلوی نے ایک بیان میں ایرانی افواج سے اپیل کی کہ وہ عوام کا ساتھ دیں اور مظاہرین پر گولی نہ چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر ایرانی عوام تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles