عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کردی


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ نیپرا کے مطابق نرخوں کی سالانہ نظرِ ثانی یکم جنوری سے مؤثر ہوگی۔
اتھارٹی نے جنوری 2025 سے دسمبر 2025 تک کے لیے بجلی کے نرخوں پر نظرِ ثانی کی اور فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے، تاکہ حکومت یکساں ٹیرف کے لیے درخواست دائر کر سکے۔

نیپرا کے مطابق سال 2026 کے لیے قومی اوسط بجلی نرخ 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جو مالی سال 2025-26 کے لیے پہلے سے مقررہ 34 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 62 پیسے فی یونٹ کم ہے۔
دستاویز کے مطابق سال 2026 کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3 ہزار 379 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اس میں 2 ہزار 923 ارب روپے بجلی خریداری کی لاگت جبکہ 456 ارب 15 کروڑ روپے کمپنیوں کے اخراجات، منافع اور گزشتہ سال کی مالی ایڈجسٹمنٹ کے لیے شامل ہیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ حتمی اطلاق حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles