فیصل قریشی اور جنید خان نے شادی شدہ زندگی کے دلچسپ راز کھول دیے

فیصل قریشی اور جنید خان نے شادی شدہ زندگی کے دلچسپ راز کھول دیے

بیویوں کو کیا شکایت رہتی ہے؟ اداکاروں نے بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور جنید خان نے حال ہی میں بیویوں کی رومانوی توقعات سے متعلق دلچسپ خیالات کا اظہار کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

جنید خان، فیصل قریشی کے نئے شو ’بول نائٹ‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں دونوں اداکاروں کے درمیان ایک بے تکلف اور دوستانہ گفتگو ہوئی۔

اس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر گھریلو ماحول میں رومانس سے جڑی توقعات پر کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران جنید خان نے بتایا کہ ہماری بیویاں اکثر شکوہ کرتی ہیں کہ وہ ڈراموں میں جس انداز سے رومانس کرتے ہیں، ویسا رویہ گھر میں کیوں نظر نہیں آتا جبکہ مداح بھی یہی سمجھتے ہیں کہ اداکار حقیقی زندگی میں بھی فطری طور پر رومانوی ہوتے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
Faysal Quraishi & Junaid Khan Talk About Romance Expectations from Wives

اس پر فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب وہ گھر میں رومانس کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بیویاں ہی کہہ دیتی ہیں کہ ڈرامہ مت کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اسکرین پر رومانس کرنے کے باوجود وہ حقیقی زندگی میں غصے والے دکھائی دیتے ہیں، حالانکہ دراصل ہر وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز رہنا ایک طرح کا دباؤ پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے انسان محتاط ہو جاتا ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ محتاط رویے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سخت مزاج ہیں، بلکہ یہ زندگی کے دباؤ کا فطری نتیجہ ہوتا ہے۔

اداکاروں کی اس دلچسپ اور حقیقت سے قریب گفتگو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں شائقین شوبز شخصیات کی نجی زندگی کے اس پہلو کو دلچسپی سے دیکھ اور اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles