
پاکستانی کرکٹر افتخار احمد کی بالی ووڈ فلم دُھرندھر کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم دُھرندھر کے مشہور گانے ایف اے نائن ایل اے ’FA9LA‘ پر اداکار اکشے کھنہ کے منفرد ڈانس اسٹیپس آہستہ آہستہ ایک علامتی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ انسٹاگرام ریلز سے لے کر یوٹیوب شارٹس تک، یہ گانا وائرل پاپ کلچر کا پسندیدہ رجحان بن چکا ہے۔
افتخار احمد نے بھی اس گانے پر ڈانس کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب پریذیڈنٹ کپ ٹورنامنٹ کی ٹیم خان ریسرچ لیبارٹریز نے گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے چوتھے دن بدھ کو دفاعی چیمپئن سرکاری ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کو 78 رنز سے ہرایا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گانا ایف اے نائن ایل اے دراصل بحرین کا ایک ہپ ہاپ ٹریک ہے، جسے ریپر فلیپراچی اور ڈیفی نے سال 2024 میں تحریر اور پیش کیا تھا، جبکہ اس کی موسیقی ڈی جے آؤٹ لا نے ترتیب دی تھی۔ یہ گانا بالی ووڈ فلم دُھرندھر کے بنانے والوں کی نظر میں آنے سے پہلے ہی موجود تھا، بعد ازاں اسے فلم میں شامل کیا گیا۔
فلم میں اکشے کھنہ نے رحمان ڈکیت کے کردار میں اس گانے پر رقص کیا تھا جو ناظرین میں خاصا مقبول ہوا تھا۔