نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع ہے اور اس کے لیے ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ مٹی کے تیل میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا اور اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔

یہ کمی خاص طور پر پیٹرول صارفین کے لیے خوشخبری ثابت ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles