
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد منگل کی صبح انتقال کر گئیں۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ فجر کی نماز کے فوراً بعد صبح چھ بجے اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کی عمر اسی برس تھی۔