
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت لندن سے استنبول کے راستے کراچی پہنچا دی گئی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر شمائلہ فاروق کے بیٹے، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر موجود تھے۔
شمائلہ فاروق کے بیٹے ایک روز پہلے لندن سے کراچی پہنچے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر طارق روڈ کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور دیگر اہل خانہ نماز جنازہ کی تیاریاں کر رہے ہیں اور عوام کو جنازے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔