توشہ خانہ 2: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی


سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
ہفتے کو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کی۔
کیس کی سماعت کے دوران شہادتیں پیش کی گئیں اور ملزمان کے 342 کے بیانات اور حتمی دلائل مکمل ہوئے۔ خیال رہے کہ کیس کی سماعت 16 اکتوبر کے بعد تین مرتبہ ملتوی ہو چکی تھی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ہفتے کو بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles