ہالینڈ کی رکن پارلیمنٹ کو فلسطینی پرچم والی شرٹ پہن کرآنا مہنگا پڑ گیا

ہالینڈ کی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی ایم پی ایسٹراووہینڈ ایوان میں فلسطینی پرچم والا لباس پہن کر آئیں تو اس غیرمعمولی اقدام پر انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہالینڈ کی رکن پارلیمنٹ ایسٹراووہینڈ نے فلسطینی پرچم کی رنگوں میں ملبوس ہو کر پارلیمنٹ میں شرکت کی۔

ان کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر دیکھا گیا، تاہم انہیں اس غیر معمولی عمل پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

AAJ News Whatsapp

ایسٹراووہینڈ نے فلسطینی پرچم کی رنگوں والی شرٹ پہن کر ایوان میں بحث میں حصہ لیا، جس پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

پارلیمنٹ کے قواعد کے تحت انہیں فوراً لباس تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، ایسٹراووہینڈ نے فلسطینی پرچم والی شرٹ تبدیل کر دی۔

View this post on Instagram

پارلیمانی بحث کے دوران ایسٹراووہینڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ لباس عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے اظہار یکجہتی کے طور پر پہنا تھا۔

ان کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق کے حوالے سے عالمی توجہ کو اجاگر کرنے کی کوشش تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles