
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر قائد کے علاقے صدر، گرومندر، لسبیلہ، گولیمار، ناظم آباد میں بادل برس پڑے ہیں۔
شارع فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد اور کورنگی میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
وہیں حیدر آباد میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث بیشتر علاقے زیر آب آگئے۔
بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
حیدرآباد میں آج سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جس کا ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔