ترکیہ میں X، یوٹیوب اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر دی گئی

ترکیہ میں متعدد نیٹ ورکس پر X (سابقہ ٹوئٹر)، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔

نیٹ بلاکس کے مطابق، یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب مرکزی اپوزیشن پارٹی CHP نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹر کے ارد گرد پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگانے کے بعد عوامی ریلیوں کا مطالبہ کیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکی ایک رپورٹ میں ترکی کی فریڈم آف ایکسپریشن ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ رسائی کے مسائل اتوار کو شام 8:45 GMT پر شروع ہوئے، جب ان پلیٹ فارمز کی بینڈوتھ محدود کر دی گئی۔ فریڈم آف ایکسپریشن ایسوسی ایشن انٹرنیٹ پر مقامی سنسرشپ کی نگرانی کرتی ہے۔

AAJ News Whatsapp

ترکی کے ”ایکسیس پرووائیڈرز یونین“، جو انٹرنیٹ بلاکنگ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا ذمہ دار ہے، نے رسائی کی پابندیوں کے بارے میں تبصرے کے لیے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles