اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا گیا


اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔
علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں جس دوران ان پر کسی نے انڈا پھینکا۔
بعد ازاں پولیس نے انڈا مارنے والی دو خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔
واقعے کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles