
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، ایبٹ آباد، مہمند، مینگورہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جنوبی افغانستان تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔
خیال رہے کہ یکم ستمبر کی شب زلزلے کے باعث افغانستان میں 800 سے زائد افراد جاں بحق اور 2800 سے زیادہ زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔