فلم ’پشپا ٹو‘ کے سپر اسٹار الو ارجن گرفتار
بھارتی فلم ’پشپا ٹو‘ کے سپر اسٹار الو ارجن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی جبکہ ان کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
اداکار الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے معاملے پر تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس اہلکار آج صبح الو ارجن کے گھر پہنچے اور انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپنی تحویل میں لے کر تھانے چلے گئے۔
الو ارجن سمیت ان کی سیکیورٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف قتل و تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ پولیس کو اس بات کی اطلاع نہیں دی گئی کہ الو ارجن اسکریننگ کے لیے سندھیا تھیٹر آنے والے تھے جبکہ تھیٹر انتظامیہ اس آمد سے آگاہ تھی۔