شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے، نیمل خاور


شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے، نیمل خاور

پاکستان کی معروف اداکارہ نیمل خاور کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نیمل خاور نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ حمزہ کیساتھ کم عمری میں شادی کی اور پھر مصطفیٰ کی پیدائش پر کسی قسم کی پلاننگ نہیں تھی، بس میں بچوں کو پسند کیا کرتی تھی۔

 نیمل خاور نے کہا کہ شادی کے بعد فیملی کو ترجیح دینے کے فیصلے پر میری اپنی ذاتی شناخت کافی متاثر ہوئی، میں مصوری کرنا تک بھول چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ لازمی ہونی چاہیے اسی لیے حمزہ اور میں نے یہ فیصلہ کیا کہ حمزہ شوبز میں کام کریں گے اور میں گھر کی ذمہ داریاں نبھاؤں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ حمزہ بہت سپورٹ کرنے والے شوہر ہیں، ماں باپ کے تعلقات کا اولاد پر گہرا اثر پڑتا ہے، جب بچہ دیکھتا ہے کہ اس کے ماں باپ لڑ رہے ہیں تو اس کے ذہن پر غلط اثر پڑتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles