سوئیڈن: مسجد کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

سوئیڈن کے شہر اوریبرو میں مسجد کے قریب فائرنگ کا واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

مغربی زرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن کے شہر اوریبرو میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب نمازی باہر آ رہے تھے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ”ہم ابھی تک مسجد کے ساتھ کسی قسم کے تعلق کا پتہ نہیں چلا سکے ہیں، تاہم واقعہ مجرمانہ گینگ کی کارروائی لگتی ہے۔“

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم کم از کم ایک مشتبہ شخص جائے وقوع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس کو قتل اور اقدامِ قتل کے طور پر درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

سویڈن میں گینگ تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالیہ سالوں میں سویڈن کی فائرنگ کی شرح یورپ میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے، مگر مجموعی طور پر ملک کی قتل کی شرح دیگر یورپی ممالک کے برابر ہے۔

یہ واقعہ سویڈن میں گزشتہ ماہ اوئیرو میں ہونے والے ایک دلخراش حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ایک سابق طالب علم نے 10 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حالیہ واقعے کا مقصد یا پس منظر تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے، لیکن تحقیقات جاری ہیں تاکہ مجرمانہ گروپوں کے ملوث ہونے کا سراغ لگایا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles