سپریم کورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں سننے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آٸینی بینچ نے 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف داٸر درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے کرنے کا عندیہ دیا۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سننی ہیں، 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے مقرر کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں۔
سپریم کورٹ: 26 ویں ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ کو بھیج دیا گیا
دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری تھے کہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردیتے ہیں، ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں بھی مقرر کرنی ہیں۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles