جشنِ آزادی، مگر چہرے اُداس: نعمان اعجاز نے نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اٹھادیے

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے 14 اگست کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز اور فکرانگیز پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے مایوس کن حالات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

اپنے پیغام میں نعمان اعجاز نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب یومِ آزادی پر نوجوان جذبے، خوشی اور امید سے سرشار ہوتے تھے، گھروں پر جھنڈے لہراتے، ملی نغمے گاتے اور وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے، مگر آج کے حالات مختلف ہیں نوجوانوں کی اکثریت نااُمیدی کا شکار ہو چکی ہے۔
Nauman Ijaz Speaks Uncomfortable Truth About Patriotism

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑنے کا خواہش مند ہے، جس کا ثبوت ویزا دفاتر کے باہر لگی طویل قطاریں ہیں۔

نعمان اعجاز نے اس صورتحال کی بنیادی وجوہات میں کرپشن، میرٹ کی پامالی اور نظامِ انصاف کی عدم فراہمی کو قرار دیا۔

اداکار کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کو متاثر کیا اور بہت سے صارفین نے ان کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک ایسی سچائی بیان کی ہے جسے اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے حالانکہ وہ ہر ذی شعور شہری کے دل کی آواز ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles