
حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ملٹری کی تحویل میں قید ملزمان کو حاصل سہولیات کی رپورٹ جمع کرادی گئی۔
جمعرات کو ملٹری کی تحویل میں موجود ملزمان کو میسر سہولیات کی معلومات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
توشہ خانہ 2 کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکام
جسٹس محمد وحید خان نے کائینات گُل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔
سرکاری وکیل نے ملٹری تحویل میں قید ملزمان کو میسر سہولیات پر رپورٹ جمع کروائی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے آڈر کے بعد تمام سہولیات ملنا شروع ہو گئی ہیں، عدالت کے حکم سے ملاقات ہونا شروع ہو گئیں، اب چارپائیاں بھی مل گئی ہیں۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
سرکاری وکیل نے کہا کہ اگر ایک سیل میں ایک سے زائد ملزمان کو رکھیں گے تو یہ لڑ جھگڑ سکتے ہیں۔
اظہر مشوانی سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کیخلاف کارروائی شروع
جس پر جسٹس وحید الدین نے کہا کہ نہیں لڑیں گے، آپ جو سہولیات بھی مہیا کر سکتے ہیں کر دیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔