شادی کے دن دولہے کی حرکت نے دلہن کو حیران کردیا

مصر میں شادی کے دن دولہے نے اپنی دلہن کو جان بوجھ کر تالاب میں دھکا دے دیا۔

یہ حیران کن واقعہ شادی کی تقریب کے دوران اُس وقت پیش آیا جب دولہا دلہن کو گود میں اٹھا کر تالاب کے کنارے کی جانب لے گیا اور پھر اچانک اُسے پانی میں گرا دیا۔

دلہن پانی میں گرنے کے بعد حیرت زدہ نظر آئی جبکہ دولہا خوشی سے ہاتھ ہوا میں لہرا کر اپنی حرکت پر مسرور ہوتا رہا، تاہم اس ویڈیو کو تقریب کے فوٹوگرافر نے ریکارڈ کیا۔

اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

متعدد صارفین نے اس عمل کو “غیر ذمہ دارانہ” اور “دل توڑنے والا” قرار دیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہ حرکت دلہن کی مرضی کے بغیر کی گئی، تو یہ اس کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے والی اور خطرناک روش ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles