کراچی کے علاقے سعودآباد میں ایک اور قاتل ٹرک نے شہری کی جان لے لی۔
ذرائع کے مطابق ٹرالی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹرک کو آگ لگادی۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔
حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک سیمنٹ کی بوریوں سے لدا ہوا تھا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔