رجب بٹ کے مداح افسردہ، یوٹیوبر کو ویلاگنگ کیوں چھوڑنا پڑ گئی؟


رجب بٹ کے مداح افسردہ، یوٹیوبر کو ویلاگنگ کیوں چھوڑنا پڑ گئی؟

رجب بٹ کے مداح افسردہ، یوٹیوبر کو ویلاگنگ کیوں چھوڑنا پڑ گئی؟

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ قانونی مسائل اور تنازع کے باعث پاکستان چھوڑ دیا ہے اور ویلاگنگ سے عارضی طور پر وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ویڈیوز میں مبینہ طور پر اسلامی شخصیات کی توہین کی، جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

اس صورتحال کے بعد انہوں نے اپنی لوکیشن ظاہر نہیں کی، تاہم حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن میں دبئی اور پاکستان کے وقت کا حوالہ دے کر بیرون ملک موجودگی کا اشارہ دیا۔

لائیو سیشن میں رجب بٹ نے کہا کہ وہ اب ویلاگنگ نہیں کریں گے لیکن ٹک ٹاک پر لائیو سیشن جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر کوئی نیا ویڈیو اپ لوڈ نہیں کریں گے کیونکہ والدہ اس وقت صورتحال سے خاصی پریشان ہیں اور انہوں نے اپنی سلامتی کو فوقیت دیتے ہوئے رجب بٹ کو خود ایئرپورٹ تک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

رجب بٹ نے وضاحت کی کہ وہ ویلاگنگ کو ہمیشہ کے لیے بند نہیں کر رہے بلکہ حالات بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کریں گے۔

بعدازاں یوٹیوبر رجب بٹ نے مزید کہا کہ میں وضاحتی ویڈیوز ریکارڈ کر لی ہیں جنہیں مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles