راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، 4 افراد قتل


راولپنڈی کے علاقے بھون میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ہے، جہاں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے علاقے بھون، تھانہ کہوٹہ کی حدود میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں دو سگے بھائی، ثمر اور جنید بھی شامل ہیں۔
لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles