امریکا، قطر اور مصر نے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق قطر میں جاری اسرائیل حماس بلواسطہ مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ نئی تجاویز میں دو اہم اپ ڈیٹس کا تعلق جنگ بندی کے دوران غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے ہے۔
ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔
اسرائیل کا دمشق پر بڑا حملہ، صدارتی محل اور وزارت دفاع کی عمارت پر بمباری
ٹیمی بروس کے مطابق غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار حماس ہے۔ امید ہے شام کی صورتحال آج معمول پر آجائے گی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ شام میں کشیدہ صورتحال کی مذمت کرتے ہیں۔ کشیدگی میں ملوث تمام فریقین تشدد سے پرہیز کریں۔ امریکا عراق میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔