غزہ میں واحد کیتھولک چرچ پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد ہلاک اور فادر گیبریل رومانیلی سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔
پوپ لیو اور دیگرممالک کی جانب سے حملے کی شدید مذمت ۔۔ کہا چرچ پر حملہ ناقابل قبول ہے ۔۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اُنہیں امید ہے کہ خطے امن کے لیے فریقین کے درمیان جلد معاہدہ ہو جائے گا ۔۔ صدر ٹرمپ نے چرچ پر حملے کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا۔۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے چرچ حملے سے متعلق بات کی ۔۔ اسرائیلی وزیراعظم نے چرچ پر حملے کو غلطی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور نیتن یاہو کو معاملے پر بات چیت کے لیے امریکا بلایا لیا ہے ۔۔ ترجمان نے مزید کہا امریکی مداخلت کے بعد شام کی صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔۔ صدر ٹرمپ پچیس سے انتیس جولائی کو اسکاٹ لینڈ اور سترہ سے انیس ستمبر کو برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزہ: واحد کیتھولک چرچ پر اسرائیل کا حملہ،3 افراد ہلاک
پادری فادر گیبریل رومانیلی سمیت 10افراد زخمی ہوگئے
پوپ لیو اور دیگر ممالک کی جانب سے حملے کی شدید مذمت
چرچ پر حملہ ناقابل قبول قرار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے چرچ حملے سے متعلق بات کی،وائٹ ہاؤس
نیتن یاہو نے چرچ پر حملے کو غلطی قرار دے دیا، افسوس کا اظہار
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو امریکا بلایا لیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
شام کی صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، کیرولائن لیوٹ
ٹرمپ جولائی میں اسکاٹ لینڈ اورستمبر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔