ٹرمپ کے طبی معائنے سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کے نشانات کا معائنہ کرایا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے صدر ٹرمپ نے اپنی ٹانگوں کا معائنہ اور الٹرا ساؤنڈ کرایا ہے۔

سوجے ٹخنے، جوڑوں پر نیل: ٹرمپ کی اس حالت کی وجہ کیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے معائنے کے دوران معالج نے سوجن اور نیل کی وجہ کو کمزوری قرار دیا ہے۔

کیرولائن لیوٹ کے مطابق یہ ایک عام حالت ہے جو ستر سال سے زیادہ عمر کے افراد میں پائی جاتی ہے۔

ٹرمپ نے کوکا کولا کے ذائقے میں تبدیلی کا کریڈٹ بھی لے لیا

وائٹ ہاؤس ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں جو بار بار ہاتھ ملانے اور اسپرین کے استعمال سے جلد کے ٹشوز میں جلن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles